انگریزیاردو

سرگودھا جوٹ ملز پاکستان کی ایک انتہائی اہم اور پٹ سن سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات بنانے والی مِل ہے۔  اِس مِل نے انیس سو چوراسی میں، شیخوپورہ کے بہترین ایریا میں فیکٹری لگانے اور لاہور میں ہیڈ آفس بنانے سے اپنے کام کا آغاز کیا۔ دو ہزار سے زیادہ ماہر کاریگر اور تربیتی ملازمین چوبیس گھنٹے، پورا ہفتہ، سال کے تین سو پینسٹھ دن یہاں بغیر رُکے کام جاری رکھتے ہیں۔ سرگودھا جوٹ ملز پاکستان نے اپنے آغاز کے پہلے سال پانچ ہزار میٹرک ٹن سالانہ پروڈکشن کی اور اپنی استعدادِ کار اور سسٹم کو بتدریج بہتر کرتے ہوئے ستائیس ہزار میٹرک ٹن سالانہ پروڈکشن کا سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔

تیار مصنوعات نہ صرف مقامی طور پر فروخت کی جاتیں ہیں بلکہ اُن کا ایک بڑا حصہ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ مجموعی پیداوار کا پینتیس فیصد حکومتِ پاکستان کے مختلف محکموں، جیسا کہ گندم ، چاول اور اجناس کے محکمے کو فروخت کیا جاتا ہے۔ بقیہ پینسٹھ فیصد کی مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مارکیٹوں میں رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہماری مصنوعات تھائی لینڈ، بھارت، دبئی اور زمبابوے کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں اور ہم بیرونِ ملک نئی منڈیوں تک اپنی مصنوعات کو پہنچانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔

ہم اپنی مل میں بغیر کسی تعطل کے پروڈکشن کے لیے تین طرح کے توانائی کے ذرائع پر انحصار کرتے ہیں۔ پہلا سرکاری بجلی کا کنکشن، دوسرا ملز کا اپنا دو میگاواٹ کا ڈیزل جنریٹر اور تیسرا دو میگاواٹ کی طاقت کا حامل گیس انجن ۔ ان تمام انتظامات سے ہمیں اپنے وعدے کے مطابق مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل میں مدد ملتی ہے۔

دوہزار سے زائد ماہر کاریگر ہماری ملز میں جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔ مسلسل تربیتی پروگراموں کا انعقاد ماہرین کی استعداد میں اضافے اور زیرِتربیت ملازموں کو بہترین کاریگر بنانے میں معاون بنتا ہے۔ انتظامی امور میں مہارت کے لیے متعلقہ عملے کو نہ صرف ملز بلکہ دیگر اداروں سے بھی تربیت دلوائی جاتی ہے۔ ہیڈ آفس میں انتہائی تجربہ کار افراد مالی معاملات کے ساتھ ساتھ درآمدات، برآمدات اور خریداری سمیت دیگر معاملات کی نگرانی کرتے ہیں