کمپنی نے اپنے لیے بہت اعلیٰ معیار فراہم کا کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ اور اپنے اس عہد کو نبھانے کے لیے تمام ممکنہ سطحوں پر معیار کی سخت جانچ پڑتال کا نظام نافذ کیا ہے۔ اسی لیے ماضی اور حال میں تمام معیارات پر پورا اترنے میں کمپنی کامیاب رہی ہے۔

گولڈن فائبر کی مثبت خصوصیات:

جوٹ ماحول دوست ہے اور ماحول سے مطابقت رکھتا ہے کیونکہ یہ بیکٹیریائی عمل کے ذریعے تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور غیر آلود بھی ہے۔ اسی طرح جب اِس کو زمین پہ ڈال دیا جائے تو یہ مٹی کو ہوا سے اڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

دوسرے متبادل مواد جیسا کہ پولی پروپلین یا پھر Latex Form سے زیادہ جوٹ کے کپٹرے اور تھیلوں کو اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:

۱۔ جوٹ پیکجز مقابلتاً کم قیمت اور زیادہ پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ باربار قابلِ استعمال ہوتے ہیں۔

۲۔ نازک سامان کو جوٹ پیکجز میں زیادہ محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

۳۔ نقصان سے بچنے اور آگ سے محفوظ رہنے کے لیے بھی جوٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

۴۔ اس کو جیو ٹیکسٹائل کے طور پر اسے مختلف جگہوں پر مٹی کی سطح کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ روڈ سلائیڈز، دریا کے کنارے  اور ریلوے شاپ کی حفاظت ۔

یارن

SJML کی خصوصیت قالین کی صنعت کے لیے یارن کی پیداوار ہے جس کی مختلف اقسام 40 Lbs سے 61 Lbs تک ہیں۔

Hessian

مصنوعات کے استعمال کے مطابق کپڑے کی بُنائی کے معیار کو توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مِلز بائیس ٹن فی دن کے حساب سے کپڑے اور تھیلے کی پیداوار دے رہی ہے۔

تھیلے کی بُنائی:

سخت کوالٹی کنٹرول معیار کے تحت 52 ٹن فی دن کے حساب سے سادہ بُنائی والے تھیلے یا بوریاں پیدا کی جارہی ہیں۔

ڈبل پلائی والا دھاگا

جوٹ اور یارن کو اکھٹا کرکے جوڑوں کی صورت میں تیار کیا جاتا ہے۔ دو پلائی ، تین پلائی اور چار پلائی کے پندرہ ٹن فی دن کے حساب سے Twine تیار کیے جاتے ہیں۔